پشاور،حلقہ پی کے75پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان

پیر 22 جنوری 2024 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) پشاور کےحلقہ پی کے 75میں سیاسی امیدواروں کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔حلقےکے علاقوں جھگڑ ا اور ارمڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تمام دھڑے اکٹھے ہوگئےہیں جبکہ حلقے میں مقابلے کیلئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تقسیم ہوگئے ہیں ۔حلقے میں جمعیت علماءاسلام اور جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ حلقہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین گٹھ جوڑکا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

2002ءمیں اس حلقے کو پی ایف 11سے جانا جاتا تھا، 2023ءکی مردم شماری کے بعد اس حلقے کا نام تبدیل کرکے پی کے 75کردیا گیا ہے۔ اشتیاق ارمڑ ایک بار پھر امیدوار ہیں۔ اس بار وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار ہیں جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ملک شہاب حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان، مسلم لیگ ن کے ارباب غلام فاروق، تحریک لبیک کے سید مظفر شاہ، جماعت اسلامی کے صابر حسین اعوان اورپیپلز پارٹی کے دائود برکی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔