اقتدار میں آکر غریب مزدور ،کسانوں کے مسائل حل کریں گے ،مزدور کو حسب لیاقت و کارگزاری پوری اجرت دی جائیگی ،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

پیر 22 جنوری 2024 20:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل این اے 261سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے حلقہ انتخاب این اے 265 پشین آمد۔اس موقع پر آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 پشین شہید نصر اللہ خان کاکڑ کے صاحبزادہ بلال خان کاکڑ کی مولانا فضل الرحمن کے حق میں این اے 265 سے و حلقہ پی بی 47 سے مولانا صاحبزادہ کمال الدین کے حق میں دستبردار اور بھرپور حمایت کا اعلان۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اقتدار میں آکر غریب مزدور اور کسانوں کے مسائل حل کریں گے مزدور کو حسب لیاقت و کارگزاری پوری پوری اجرت دی جائیگی بحالت موجودہ کسی مزدور کی ماہانہ تنخواہ ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر ہوگی اور مزدور کی بہتر سکونتی مکانات کا انتظام کیا جائیگا جبکہ بچوں کی مفت تعلیم کا انتظام کیا جائیگا اور مزدوروں و انکے متعلقین کے علاج معالجے کیلئے شفائ خانوں کا بہتر انتظام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ اسکو رہائش کیلئے جگہ اور مکان میسر ہو یہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہر ضرورت مند کو رہا ئش کیلئے جگہ اور مکان مہیا کرے جمعیت اقتدار میں آکر ایسا انتظام کریگی کہ پاکستان میں کوئی بھی شہری رہائش سے محروم نہ رہیں انہوں نے کہا پاکستان میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کو کریں گے عیدین اور ضروری دنوں کی تعطیل کا تعین دینی تقاضوں کے مطابق کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ملازموں اور مزدورں کے اوقات کم سے کم رکھے جائیں گے جبکہ پاکستان کو مغربی بلاکوں سے آزاد کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اسلامی عظمت کے اظہار مبنی آزادنہ وغیر جانبدارانہ ہوگی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مفتی روزی خان جمعیت ضلع پشین کے امیر مولانا عزیزاللہ حنفی سابق ایم این اے مولانا کمال الدین سابق ایم پی اے مولانا عبدالواحد صدیقی تحصیل بوستان کے امیر شاہ محمد ناصر ملک عبدالقیوم کاکڑ حاجی اکرم پانیزئی ملک الیاس بازئی حاجی پائند خان ودیگر موجود تھے۔