۲میئر کراچی مر تضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئرنے اللہ ولا ٹاؤن یوسی 02 میں TMC گرلز کالج کا سنگ بنیادرکھ دیا

منگل 23 جنوری 2024 20:00

dکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) میئر کراچی مر تضی وہاب صدیقی نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد اور چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ اللہ ولا ٹاؤن یوسی 02 میں TMC گرلز کالج کا سنگ بنیادرکھا اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئر مین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان ،میونسپل کمشنر غلام فرید انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن ، یوسی 8 کے چیئر مین احمد رضا ، وقار لودھی ٹاؤن کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موجود تھے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بڑے ہمیں بتاتے ہیں نیت صاف ہو توکام آسان ہوتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ TMC کی یہ زمین قبضے سے بچ گئی ہماری طالبات کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے یہ کالج بنانے جارہے ہیں پہلے خالی جگہوں پر قبضے ہوجایا کرتے تھے لوگوں کی ضرورت کے لیے کام کررہے ہیں اس کالج میں سیکنڈری اسکول بھی بنائے گے اب کراچی میں دہشت اور خوف کا راج نہیں ہے یہ مائیں بہنیں پہلے باہر نہیں نکل سکتی تھی آج اس شہر میں پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوسکتی ہے کراچی والوں نے خدمت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے یہ لوگ چالیس چالیس سال اس شہر میںبر سر اقتدار رہے مگر ان لوگو ں نے کراچی کے لئے کوئی کام نہیں کیا پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے یہاں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ کرا رہی ہے ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے ہیںکورنگی کاز وے فلائی اوور پر کام شروع ہوگیا ہے جام صادق کے پل تباہ ہے اس کی از سر نو تعمیر ہوگئی اس کے ساتھ ایک اور برج بنائیں گے یہ 8 لین کا برج بن جائے گا : اس موقع پر کورنگی ٹاو ٴن چیئرمین نعیم شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو بلا امتیاز و تفریق ہر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں پیپلز پارٹی بلا رنگ ونسل تعصب سے بالا تر ہوکر عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہے چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے مزید کہا کہ سابقہ مقامی حکومت خزانے خالی چھوڑ کر گئی تھی کورنگی جن حالات میں ہمیں ملا ہے تنخواہوں کا رونا ہے لیکن ا سکے باوجود پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن میں کام ہورہا ہے اور جہاں جہاں ہمارے چیئرمین ہیں وہاں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام جا کر دیکھ لیں فرق واضح نظر آئے گا چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ اس یوسی میں کوئی سیکنڈری اسکول نہیں ہے گرلز کالج تو بننے جارہا ہے میں یہ مئیر کراچی سے درخواست کرتا ہو کے سکینڈری اسکول بھی تعمیر کیا جائے اور ہم نے کورنگی میں یوتھ اسکل کے حوالے سے آئی ٹی کا پروگرام رکھا ہے جس سے کورنگی کے کے طاب علموں کو مستقبل میں بہت کام آئیگی۔