Live Updates

9 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے، شاندانہ گلزار

پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے، گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2024 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے۔پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہاکہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات