جڑانوالہ، میں زمین کے تنازع پر خاوند نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

جمعہ 26 جنوری 2024 22:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) ڈجکوٹ میں زمین کے تنازع پر خاوند نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 133گ ب پنواں ڈجکوٹ فیصل آباد میں لواحقین اور موقع پر موجود لوگوں کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی اور بیٹی کو زمین کے تنازع پرکلہاڑیوں کے وار کر کے مارا-مرنے والوں میں رخسانہ بی بی زوجہ ذوالفقار عمر 45 سال اور ایمان فاطمہ دختر عامر سہیل عمر 12 شامل ہیں کال موصول ہونے پر قریبی ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا پولیس اور فرازنک ٹیم موقع پر موجود تھی

متعلقہ عنوان :