عمرایوب کی عمراسجد ملہی کے اغواء کی مذمت

پاکستان کے عوام 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 27 جنوری 2024 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے عمر اسجد ملہی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ ایڈووکیٹ عمر اسجد ملہی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ڈسکہ سے اغوا کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمر اسجد ملہی کے بھائی علی اسجد ملہی این اے 73 سیالکوٹ IV سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ عمر اسجد ملہی کے اغواء کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ پاکستان کے عوام 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔