مظفرگڑھ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 میں چچا ،بھتیجی مد مقابل

پیر 29 جنوری 2024 16:02

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 177 ایک بار پھر توجہ کا مرکز ہے، یہ حلقہ ہمیشہ موروثی سیاست کا شکار رہا ہے۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے اس حلقہ سے روائتی حریف جتوئی اور بخاری خاندان ایک بار پھر مد مقابل ہیں، این اے 177 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار سابق ایم این اے سید باسط سلطان بخاری کی صاحبزادی شہربانو بخاری کے مقابلے میں انکے چچا سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری جمعیت علمائے اسلام کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ سابق ایم این اے معظم جتوئی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔

اس حلقہ کے تمام امیدوار ہمیشہ اقتدار کا حصہ رہے ہیں،لیکن ہمیشہ اقتدار کا حصہ رہنے والے سیاستدانوں کی عدم توجہ کے باعث اس حلقہ کے مسائل جوں کے توں ہیں۔\378