تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی 73 ویں برسی 3 فروری کو منائی جائے گی

پیر 29 جنوری 2024 21:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73ویں برسی 3فروری کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیںانگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔