حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینگے تو کوئی وجہ نہیں کہ ترقی یافتہ ممالک اور اقوام کی صف میں شامل نہ ہوں،مشترکہ بیان

پیر 29 جنوری 2024 23:00

قلعہ عبداللہ/شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینگے تو کوئی وجہ نہیں کہ ترقی یافتہ ممالک اور اقوام کی صف میں شامل نہ ہوں8فروری کو اولس اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں رائے استعمال کر کے ترقی خوشحالی کو اپنائیں پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکنوں نوجوانوں قبائلی عمائدین کی جوق درجوق شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل کے مرکزی رہنماحلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ کم گلستان اور حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 سے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی حلقہ پی بی 1 شیرانی سے نامزد سردار امیر اللہ خان کبزئی حلقہ پی بی 2 ژوب سے نامزد امیدوار علاالدین مندوخیل حلقہ پی بی3قلعہ سیف اللہ سے نامزد امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ حلقہ پی بی5 لورالائی ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی حلقہ پی بی 6دکی عزت خان ناصر حلقہ پی بی 7 ہرنائی زیارت ولی داد میانی حلقہ پی بی 38 کوئٹہ1سے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی حلقہ پی بی 39 کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار ملک تاج محمد خان بازئی ایڈوکیٹ حلقہ پی بی 45 کوئٹہ8 سے نامزد امیدوار نذرعلی پیرعلی زئی پی بی 47 پشین1 سے نامزد امیدوار عبدالباری کاکڑ پی بی 48 پشین 2 سے نامزد امیدوار عبیداللہ عابد پی بی 49 پشین3 سے نامزد امیدوار اصغر علی ترین قومی اسمبلی کے نامزد امیدواران این اے 251 قلعہ سیف اللہ ژوب حاجی شفیع میرزئی این اے 252لورالائی بارکھان موسی خیل سے نامزد امیدوار بی بی شازیہ وطن پال این اے 253زیارت ہرنائی سبی سے نامزد امیدوار سردار فرید اللہ دومڑ پشین سے نامزد امیدوار رشید ناصر نے اولسی رابطہ مہم کے سلسلے میں شمولیتی اجتماعات اولسی جرگوں ورکرز کنونشن کے موقع پر کیا ان تقاریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر اکبر کاکڑ مرکزی یوتھ افئیرز سیکرٹری خان زمان کاکڑصوبائی فنانس سیکرٹری صابر خان مندوخیل ایڈوکیٹ صوبائی سالار غنی درانی نے بھی خطاب کیا ان تقاریب میں ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز تحصیل ذمہ داران سنئیر اراکین پی ایس ایف کے ذمہ داران کثیر تعداد میں شریک رہے تقاریب میں متعدد سیاسی کارکنوں قبائلی زعما نوجوانوں نے بڑی تعداد تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو باشعور اولس صد سالہ تحریک کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں اپنی رائے دہی استعمال کر کے امن ترقی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی قلیل نمائندگی کے عوض ماضی میں مسند اقتدار پر براجمان جماعتوں سے موازنے کیلئے تیار ہیں لہذا اولس کارکردگی کو بنیاد بناکر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں مقررین نے کہا کہ لالٹین روشنی کی نشان ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے منشور میں سب سے ذیادہ فوکس تعلیم پر رکھا گیا ہے اولس نے اعتماد بخشا تو ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کو ممکن بنایا جائیگا۔