مریخ پربھیجا گیا ناسا کا مشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا

نیلسن نے مریخ پر ناسا کے 3 سالہ مشن کے اختتام کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

منگل 30 جنوری 2024 14:43

مریخ پربھیجا گیا ناسا کا مشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر مشن Ingenuity نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے جو کہ دوسری زمینوں کی تلاش کے ایک نئے دور کو نشان زد کرتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے مریخ پر ناسا کے 3 سالہ مشن کے اختتام کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر انجینوئٹی کو 30 دن کے مشن کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن اس مدت کو بڑھاتے ہوئے مشن کی مدت تین سال تک بڑھادی گئی۔1.8 کلوگرام وزنی شمسی توانائی سے چلنے والے ہیلی کاپٹر نما روبوٹ نے اپریل 2021 میں اپنے تاریخی سفر کا آغاز کیا۔ پورے مشن کے دوران مشین نے 72 پروازیں مکمل کیں جس نے مجموعی طور پر ابتدائی متوقع شدہ فاصلے سے 14 گنا زیادہ فاصلہ طے کیا۔ناسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انجینوئٹی نے مستقبل کے دیگر سیاروں پر بھیجے جانے والے مشنز کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کی ہے اور خلا میں دیگر اجسام کی تلاش کے طریقوں کو مزید آسان کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :