چینی صدر کو42ممالک کے سفیراکی سفارتی اسناد پیش

چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا

بدھ 31 جنوری 2024 12:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں سفارتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سفیرخلیل الرحمان ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔ افغان سفیر بلال کریمی بھی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ انکے علاوہ ایران، یو اے ای، کویت، ملائیشیا، یوکرین اور جاپان کے سفیروں نے بھی اسناد پیش کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

متعلقہ عنوان :