ملکی مفادات کیخلاف سازش کرنیوالے کیلئے 10سال کی سزا بہت کم ہے، عامر جاوید ہاشمی

ہمارا مؤقف واضح ہے ملک ہماری ریڈ لائن ہے،جو ملکی مفادات کے خلاف کھیلنے کی کوشش کرے گا،اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا،گفتگو

بدھ 31 جنوری 2024 13:11

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما عامر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کیخلاف سازش کرنیوالے کیلئے 10سال کی سزا بہت کم ہے۔انہوں نے سائفرکیس میں بانی پی ٹی ا?ئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پرردعمل میں کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ یہ ملک ہماری ریڈ لائن ہے،جو ملکی مفادات کے خلاف کھیلنے کی کوشش کرے گا،اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی نے سائفر کے نام پرجو سیاست کھیلی وہ ملکی مفادات کے خلاف تھی،جو بھی پاکستان کے مفادات کے خلاف کھڑا ہوگا،اس کے لیے 10سال کی سزا بہت ہی کم ہے،انہیں ہرچیزکیساتھ کھیلنے کی عادت پڑگئی تھی،انکو جذبات،لوگوں کی خیرات اور سیاسی مخالفین کی تکالیف کیساتھ کھیلنے کی عادت پڑ چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ منع کرنے کے باوجود بانی پی ٹی ا?ئی نے سائفرکو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا،یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔یہ کیس لٹکانے والا تھا نہیں،فیصلہ قانون کے مطابق ہوا ہے۔