امارات ہلال احمرنے ایک ہفتے میں غزہ کے 6 لاکھ 9 ہزار مکینوں کو امداد فراہم کی

بدھ 31 جنوری 2024 16:44

رفاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادپر شروع کئے گئے ’’ گیلنٹ نائٹ 3‘‘ آپریشن کے تحت امارات ہلال احمر غزہ کے مکینوں میں امداد کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابقامارات ہلال احمر نے 23 اور 30 جنوری کے درمیان ایک ہفتے میں 609,314 فلسطینی مستحقین تک رسائی حاصل کی اوران میں ضروری امداد بشمول کھانے کے پارسل، حفظان صحت کی اشیاء پر مشتمل امدادی کٹس اور خیمے تقسیم کئے ۔

مزید برآں، امارات ہلال احمر نے رفاہ ، خان یونس اور سینٹرل گورنریٹ میں بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے لئے 17 خیراتی باورچی خانے چلائے، جبکہ آٹے کی قلت کو دور کرنے کے لئے بیکریوں کی آٹے کی فراہمی کے ساتھ مدد کی۔متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر نومبر میں غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد فراہم کرنے کے لئے ’’گیلنٹ نائٹ 3 ‘‘ کے نام سے امدادی آپریشن کا آغاز کیا، جس سے یکجہتی اور تعاون کی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔\932