فیصل آباد،ریلوے پولیس نے اوورچارجنگ کرنے والے ٹھیکیدار کے 2کارندوں کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا

بدھ 31 جنوری 2024 21:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) ریلوے پولیس نے اوورچارجنگ کرنے والے ٹھیکیدار کے 2کارندوں کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزسلمان نامی مسافرریلوے اسٹیشن پرموٹرسائیکل کھڑی کرکے لاہورگیا جب رات کو واپس آیا تو ٹھیکیدار کے کارندوں جبارعرف عبدالرحمن اورعمران عرف بلا نے پارکنگ فیس کے نام پر 300روپے طلب کئے جس پراس نے کہاکہ پرچی پر20روپے درج ہیں نوبت گالم گلوچ اورہاتھا پائی تک پہنچی تومذکورہ مسافرنے ریلوے پولیس کوآگاہ کیا توریلوے پولیس نے سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کے کارندوں کوگرفتارکرکے پابند سلاسل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :