سعودی عرب ، ٹریفک حادثات میں اموات 50 فیصد کم، اوسط عمر 77 برس ہو گئی، وزیر صحت

جمعرات 1 فروری 2024 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کے نئے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ،ٹریفک حادثات سے اموات کی تعداد میں 50 فیصد کمی اور اوسط عمر77 برس تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیرصحت ی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں صحت نگہداشت کا پروگرام موثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے۔ صحت کے حوالے سے نئے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ آگہی مہم نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔فہد الجلاجل نے کہا کہ معاملہ صرف شاہراہوں پر انسانی جانوں کی سلامتی تک ہی محدود نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی عمر میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سعودی شہری ساتویں عشرے کے آخر تک جینے لگے ہیں جبکہ ہمارا ہدف 2030 تک اوسط عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :