پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کو ’’ڈی سی او ‘‘کی تیسری جنرل اسمبلی میں مبصر کا درجہ مل گیا
جمعرات 1 فروری 2024 13:41
(جاری ہے)
زوہیب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل کوارڈی نیشن آرگنائزیشن ایک کثیرالجہتی عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد تمام رکن ممالک کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو تیز کر کے ان کی ڈیجیٹل معیشت کو فعال اور ڈیجیٹل دور میں معیشتوں کو درپیش چیلنجوں میں تعاون اور سہولیات فراہم کر نا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے آغاز اور آئی ٹی کو اس کے فوکس ایریاز میں سے ایک بنانے سے پرائیویٹ سیکٹر کو دنیا بھر سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں اور ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دیا جائے کیونکہ پاکستان کو اب ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ایکسپورٹر کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے نجی شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیک لینڈ سکیپ میں متعدد بین الاقوامی فورمز پر اپنی رسائی کی کوششوں کا حصہ بنایا ہے جس سے ہمیں دنیا میں آئی ٹی انڈسٹری روابط قائم کرنے میں مدد ملی ہے ۔سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، عمان اور اردن کے علاوہ مختلف خطوں کے بہت سے اہم ممالک ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ہیں جن میں سے خلیجی ممالک خاص طور پر ہمارے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوں گے کیونکہ ان ممالک میں پاکستان سے آئی ٹی خدمات بہت بڑی مانگ ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.