بی بی 39 نواں کلی میں بی اے پی کی کارنر میٹنگ، منظور خان کاکڑ اور مبین خلجی کی حمایت

جمعہ 2 فروری 2024 12:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی -39 مبین خان خلجی اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے-262 منظور خان کاکڑ کی سربراہی میں حلقہ پی بی-39 میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہل علاقے نے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اور پی بی-39 کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی اور این اے- 262 پر منظور خان کاکڑ کی قیادت پر یقین رکھتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے-26 منظور خان کاکڑ نے کہا کہ کامیاب ہو کر علاقے کے عوام کی خدمت اورعلاقے بنیادی مسائل حل کریں گے۔