اوتھل ،سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف مرحوم کی گیارہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 2 فروری 2024 20:07

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) لسبیلہ بھر کی طرح ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف (مرحوم) کی گیارہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مرحوم جام میرمحمد یوسف کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا لنگر بھی تقسیم کیاگیا اور (مرحوم) جام محمد یوسف خان کی نہ صرف لسبیلہ بلکہ بلوچستان کے لیئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی, جام گروپ کے سینئر رہنما سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی, چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومارشاہ کاظمی, پیر اسد شاہ جیلانی، ڈاکٹر تولہ رام لاسی، ستاراحمد عاربانی ، محمد صدیق چنہ،محمد عمرلاسی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔