ایک ہفتے میں دوسرا حملہ، دمشق میں مارے گئے ایرانی اہلکار کی تصویر جاری

ہفتہ 3 فروری 2024 15:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) ایک ہفتے کے اندر دوسرے حملے میں اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقوں میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم تین ایران نواز عسکریت پسند (ایک ایرانی، ایک عراقی اور ایک نامعلوم تیسرا) ہلاک ہوئے۔آبزرویٹری نے بتایا کہ عقرباالسیدہ زینب روڈ پر لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ایک فارم کو نشانہ بنایا گیا۔