فیصل آباد، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 22 امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرمانے و نوٹسز جاری

بدھ 7 فروری 2024 11:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آبادمحمد زبیر وٹو نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 22 امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرمانے،6 کووارننگ اور 3 کو نوٹسز جاری کردیئے، فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے مطلوبہ سائز سے بڑے 2900 پینا فلیکس، بینرز اور پوسٹرز بھی اتروادیئے۔محمد زبیر وٹو نے بتایا کہ جن امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ان میں پی پی 107 کے امیدوار سیف اللہ گل کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدوارمہر عطاالرحمن کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدوار رانا سلطان علی خان کو 5 ہزار، پی پی 101 کے امیدوارمحمد اکرم چوہدری کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدواراظہر جاوید گجر کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدوارشیخ عمیر احمد کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدوارپروفیسر رانا منور خان کو 5 ہزار،پی پی 106 کے امیدواررانا منور خان کو 5 ہزار، پی پی 107 کے امیدوارخالد پرویز گل کو 10ہزار، پی پی 107 کے امیدوارجہانزیب محسن کو 10 ہزار، پی پی 102 کے امیدوارشمشیر حیدر وٹو کو 10 ہزار، پی پی 105 کے امیدوارحافظ محمد عثمان قادری کو 10 ہزار، پی پی 105 کے امیدوارراؤ کاشف رحیم کو 10 ہزار، پی پی 106 کے امیدواررائے احسن خان کھرل کو 10 ہزار، این اے 102 کے امیدوارچنگیز احمد خان کو 10 ہزار، پی پی 116 کے امیدوارمحمد اسماعیل کو 10 ہزار، پی پی 110 کے امیدوارچوہدری پرویز ڈھلوں کو10 ہزار، پی پی 107 کے امیدوارجاوید نیاز منج کو 10 ہزار، این اے 99 کے امیدوارمیاں قاسم فاروق کو 10 ہزاراوراین اے 103 و پی پی 118کے امیدواران میاں علی سرفراز اور میاں خیال احمد کاسترو کو10 ہزاراوراین اے 95،پی پی۔

(جاری ہے)

98 کے امیدوارخلیل الرحمن بھٹہ کو 10 ہزارروپے اوراور پی پی 117 کے امیدوارعباس احمدکو 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی پی 102 کے امیدوارسردار سکندر حیات جتوئی کووارننگ،پی پی 99 کے امیدواررانا شعیب ادریس خان کووارننگ،این اے 101 کے امیدوارسردار مزمل سرور ڈوگر کووارننگ،این اے 101 اورپی پی 113 کے امیدواراجمل حسین بابر و شیخ محمد مشتاق کووارننگ اوراین اے 101 کے امیدوارجنرل(ر) محمد اکرم ساہی کووارننگ دی گئی نیزپی پی 102 کے امیدوارجعفر علی ہوچاکو نوٹس،پی پی 112 کے امیدوارانتظار عادل تاج کو نوٹس اورپی پی 106 کے امیدوارعلی اختر خان کوبھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔