8 فروری عہد وفا کا دن، حیات خان شیر پائو کی یاد تاقیامت ہمارے دلوں میں رہے گی،سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپائو

جمعرات 8 فروری 2024 14:30

8 فروری عہد وفا کا دن،   حیات خان شیر پائو کی یاد تاقیامت ہمارے دلوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پائو نے کہاہے 8 فروری عہد وفا کا دن ہے، شہید وطن حیات خان شیر پائو کی یاد تاقیامت ہمارے دلوں میں رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوحیات خان شیر پائو کی 49 ویں برسی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس سحرانگیز،عوام دوست،ہمہ جہت اور عظیم شخصیت کی یاد دلاتا ہے جس کے شب و روز ملک وقوم کی خدمت میں گزرے، جس نے اپنے عوام اور وطن کو ہمیشہ مقدم جانا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیات خان شیرپاؤ کا نام زندہ و جاوداں، ان کی فکر اور طرز سیاست ہمیشہ نوجوانوں کےلیےمشعل راہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :