الیکشن کمشنرنے این اے 232 میں بیلٹ پیپرچھیننے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعرات 8 فروری 2024 16:01

الیکشن کمشنرنے این اے 232 میں بیلٹ پیپرچھیننے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) الیکشن کمشنر نے سندھ کا این اے 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھیننے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق واقعے پر متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمشنر سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔