پنجگور، پولنگ سٹیشنزپرراکٹ حملے اورلڑائی جھگڑے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ، چارافراد زخمی

جمعرات 8 فروری 2024 22:26

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) پنجگور کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر راکٹ حملے اور آپس میں لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملک آباد وشبود پولنگ سٹیشن پر نامعلوم افراد نے ایک راکٹ فائر کیا جو پولنگ کے باہر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دس سالہ بچہ عامر ولد حسن جان بحق اور حسیب ولد فضل اللہ عبید اللہ ولد صمن زخمی ہوئے ہیں جب کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈل آباد سراوان پولنگ سٹیشن پر دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں محمد ولد اعجاز ، عدنان ولد طلعت محمود سکنہ سراوان خدابادان زخمی ہوئے چند لمحوں کے پولنگ بند ہونے کے بعد پولنگ جاری رہاآخری اطلاعات کے مطابق پنجگور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملک آباد وشبود پولنگ سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔