انتخابات میں شکست ، اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی

جمعہ 9 فروری 2024 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) انتخابات میں شکست کے بعد اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے ادنی رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔