دمشق کے اطراف میں اسرائیلی بمباری سے متعدد ہلاک

دیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایاگیا،شامی آبزرویٹری

ہفتہ 10 فروری 2024 14:26

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے دمشق کے نواح میں دشمن اہداف کا جواب دیتے ہوئے متعدد میزائل مار گرائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔آبزرویٹری نے کہا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلیوں کی جانب سے ایک مکان کو نشانہ بنانے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ادھراسرائیل نے شام میں بمباری کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :