شیریں مزاری کی محسن داوڑ پرفائرنگ کی مذمت

ہفتہ 10 فروری 2024 15:54

شیریں مزاری کی محسن داوڑ پرفائرنگ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے رہنما محسن داوڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز شانگلہ میں جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکن مارے گئے اور اب یہ واقعہ ہوگیا۔سابق وزیر نے محسن داوڑ اور دیگر کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :