}میٹرک امتحانات کے انعقاد پر آنے والے اخراجات میں 20فیصد اضافہ

ہفتہ 10 فروری 2024 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام یک مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد پر آنے والے اخراجات میں 20فیصد اضافہ ہو گیا جس کے باعث لاہور تعلیمی بورڈ کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے لاہور بورڈ نے 60 سے 80فیصد امتحانی مراکز سکولوں کی عمارتوں میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مراکز استعمال کرنے پر لاہور بورڈ کو کرائے کی مد میں ادائیگی کرنا ہو گی ۔