سابق کرکٹرخالدلطیف کوسندھ اسمبلی کی نشست سے شکست

خالد لطیف نے پی ایس 89، ملیر سے ٹی ایل پی کی جانب سے انتخاب میں حصہ لیا

ہفتہ 10 فروری 2024 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) سابق انٹرنیشنل کرکٹرخالدلطیف کوسندھ اسمبلی کی نشست سیشکست کاسامناکرناپڑا۔تفصیلات کیمطابق قومی ٹیم کیسابق کھلاڑی نیسیاست کیمیدان میں اپنی قسمت آزمانیکی کوشش کی ،جہاں پران کوناکامی کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

عالمی انڈر19 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2004 کے فاتح کپتان 38 سالہ خالد لطیف نے پی ایس 89، ملیر سے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے انتخاب میں حصہ لیا اور 5،843 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔گزشتہ سال خالد لطیف کو توہین رسالت کے مرتکب ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کو قتل کی دھمکیاں دینے، ایسا کرنے پر اکسانے اور انعام دینے کیجرم میں وہاں کی مقامی عدالت نے 12سال قید کی سزا بھی سنائی تھی۔