تعلیم سکول کی سطح پر شعور فہم اور معاشرتی تمیز سکھانے کا ذریعہ ، کالج یونیورسٹی سطح پر معیشت اور ملک کی استحکام کی ضامن ہے،میر شعیب نوشیروانی

اتوار 11 فروری 2024 18:30

a خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں کیااس موقع پر حاجی عبد الطیف نوتیزئی ،حاجی عبید اللہ نوشیروانی ، محمود جان نوشیروانی عمران جان حاجی زکریا مینگل جہانزیب شیخ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے سب کیمپس آمد پر اکیڈمک کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامنیشن تنویر صالح اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اصغر علی کبدانی ایل ایل بی کے ایچ او ڈی ایڈوکیٹ اکرام اللہ ہوتکانی امانت حسرت ،فخرالدین عیسی زئی نے سب کیمپس فیکلٹیز کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شاکر علی بلوچ نے انہیں مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،طلبا و طالبات سمیت فیکلٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تعلیم سکول کی سطح پر شعور فہم اور معاشرتی تمیز سکھانے کا ذریعہ ہے اور کالج یونیورسٹی سطح پر معیشت اور ملک کی استحکام کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں سے ہی نسل نو کی شعوری پرورش ہوتی ہے ہمارے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور کیا ہوسکتی ہے کہ سب کیمپس جیسے ادارے کی بدولت آج خاران ،واشک ،نوشکی اور چاغی جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے غریب اور نادار طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے حصول ممکن ہوا ہے ، سب کیمپس ہمارے الیکشن مہم کا حصہ تھا اب ہمارے ترجیحات کا بھی محور و مقصد ہے کامیابی کے بعد ہم نے اپنا پہلا دورہ سب کیمپس سے شروع کی تاکہ آپ کے مسائل سے مکمل طور پر اگاہوکر آگے اس کیمپس کی بہتری اور اسے رخشان یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے بطور نمائندہ اپنا کردار ادا کرسکیں، موقع پر شاکر علی بلوچ نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی، اور کامیابی کے بعد پہلا دورہ سب کیمپس جیسے اعلی تعلیمی ادارے سے شروع کرنے پر ان کی تعلیمی اداروں کی ترویج کے حوالے سے عزم کو سراہا انہوں نے کہا کہ آپ سے خاران اور خاص طور پر سب کیمپس سمیت تعلیمی اداروں کی ترویج و ترقی کے حوالے سے بہت سارے تواقعات ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف رخشان کی تعمیراتی کام کا افتتاح بابائے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی کے دست مبارک سے کیا جائے تاکہ خاران اور یہاں کہ سیاسی تاریخ میں ایک مثال اور یادگار کی صورت میں ہمیشہ قائم و دائم رہے اس موقع پر میر شعیب نوشیروانی نیوومن ہاسٹل کے تعمیراتی کام کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایس ڈی او بی اینڈ آر کو بھی ہاسٹل کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا انہوں نے طلبا کو یقین دہانی کرتے ہوئے یونیورسٹی سب کیمپس کے مسائل کو ہرممکن حل کرنے کے لیے اقدامات کرینگے۔