آئی پی پی نتائج سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کرے گی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 11 فروری 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی نے اپنے پہلے انتخابی دنگل میں بھرپور حصہ لیا، ووٹرز کے اعتماد کا شکریہ، ہر حلقے سے ووٹرز کی بڑی تعداد نے آئی پی پی سے اپنی وابستگی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور ورکرز صدر آئی پی پی کو فتح کی مبارکباد دیتے ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نتائج سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کریں گے، انتشار کی سیاست دفن کرنے میں آئی پی پی کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اب پہلے سے زیادہ مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، آئی پی پی ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی، تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملک میں مستحکم جمہوری نظام بحال ہو گا، اب پارٹی کو مزید فعال کرنے کا عمل شروع ہو گا، چئیرمین و صدر آئی پی پی پارٹی کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔