اسرائیل کےساتھ جنگ کے لئے تیارہیں ، شام

پیر 12 فروری 2024 14:17

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) شام نے کہاکہ وہ اسرائیل کےساتھ جنگ کے لئے تیار ہے۔ آرٹی کے مطابق شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد نےکہا کہ اسرائیل کے ساتھ ممکنہ فوجی تنازع میں اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے دمشق میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ شام نے اسرائیلی قبضے کے خلاف جنگیں لڑی ہیں اور آگے بھی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ ا نہوں نے 1967 سے اسرائیل کے زیر کنٹرول جنوب مغربی شام کا ایک حصے گولان کی پہاڑیوں کی اہمیت کو نوٹ کرتے ہوئے زور دیا کہا کہ اس پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنا ہماری ترجیحا ت میں شامل ہے اور شام ان تمام آزادی کی کارروائیوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :