راولپنڈی کے صادق آباد تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 12 فروری 2024 17:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ،راولپنڈی کے صادق آباد تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں این اے 57 کے نامزد امیدوار سیمابیہ طاہر،پی پی 19 کے تنویر اسلم کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا، مقدمے میں این اے 53 کے امیدوار اجمل صابر، پی پی 16 کے امیدوار اعجاز خان جازی، پی پی 15 کے امیدوار زیاد خلیق کیانی کو بھی نامزد کرلیا گیا،مجموعی طور پر ساٹھ امیدواروں اور کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیاملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔