پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے،جلیل عباس جیلانی

منگل 13 فروری 2024 14:33

پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے،جلیل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔