uنوشہرہ ۔۔زائرین کی منی بس کھائی میں جاگری،گیارہ افراد زخمی

بدھ 14 فروری 2024 19:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) نوشہرہ بہادر بابا زائرین کو گاڈی کو حادثہ۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق زائرین کی منی بس پبی اضاخیل سے بہادر بابا جارہی تھی کہ موڈ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق حادثہ میں چھ خواتین سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نو شہرہ اسٹیشن 77 اور 11 سے دو ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ اور قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق دو خواتین کی حالت انتہائی تشویش ناک بتاہی جاتی ہے۔