پاکستان سپورٹس بورڈ کے وفد کی فیصل آبادجی سی یونیورسٹی آمد، وائس چانسلر سے ملاقات

کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امیں

جمعرات 15 فروری 2024 12:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،دوران ملاقات یونیورسٹی میں غیر نصابی سرگرمیوں اور بالخصوص کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں مستقبل قریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یونیورسٹی میں کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریبات کا نعقاد کرنے کا ارادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینا ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے کیونکہ اس سے طلبہ میں مسابقت کا جذبہ فروغ پاتا ہے جو نہ صرف انسانی صحت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے بلکہ ذہنی،فکر ی نشوونما کے ساتھ ساتھ شخصی کردار کو فعال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہر فیصل آباد نے بے شمار قومی کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ملاقات میں جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور سپورٹس کے حوالے سے کیے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کیے جا رہے ہیں، یونیورسٹی میں عالمی طرز پر سپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اور نئے نوجوان میں نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے انٹرنیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ، وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹ بال، ٹیبل اور بیڈ منٹن کے مقابلہ جات کروائے گئے