راولپنڈی، جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث20ملزمان گرفتار، اسلحہ اور پتنگیں برآمد

جمعرات 15 فروری 2024 18:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ویسٹریج پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو ملزم سے12پستول اور600گولیاں برآمد ہوئی، ملزم کی شناخت وقار یونس کے نام سے ہوئی ہے،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم حسن رضا سے 435پتنگیں اور3ڈوریں، ٹیکسلا پولیس نے 3ملزمان پرویز، سہیل اورعبدالوہاب سے310پتنگیں اور 2ڈوریں، ریس کورس پولیس نے 3ملزمان نعمان،عمر اور اویس سے 90پتنگیں اور 3ڈوریں،رتہ امرال پولیس نے 2ملزمان عنایت اورشاہد سے 75پتنگیں، بنی پولیس نے 2ملزمان شاہد اورامجد سے 38پتنگیں، نصیر آباد پولیس نے ملزم عماد سے 125پتنگیں اور ڈور، سول لائنز پولیس نے ملزم محمد علی سے 42پتنگیں اور15ڈوریں، ایئرپورٹ پولیس نے 2ملزمان زین اورحنان سے40پتنگیں،واہ کینٹ پولیس نے 2ملزمان عمر اورحماد سے25پتنگیں اور 3ڈوریں برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار کو گرفتار کرکے20لیٹرشراب جبکہ نصیرآباد پولیس نے محمد اسلم کو گرفتارکرکے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :