سوشل میڈیا پر شہرت کا شوق، پشاور بی آر ٹی میں سوار برقع پوش شخص کی ویڈیو وائرل

جمعہ 16 فروری 2024 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے شوق میں ایک برقع پوش شخص پشاور بی آر ٹی بس میں گھس گیا، برقع پہن کر مردوں کی سیٹ پر سفرکرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیو نیوز بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کہا کہ برقع پوش شخص خواتین کی نشستوں پر نہیں بلکہ مردانہ سیٹ پر بیٹھا تھا اور بی آر ٹی رولز کے تحت برقع پہن کر سفر کرنے پر کوئی پابندی اور سزا نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ برقع پہن کر سفر کرنے پر پابندی یا سزا نہ ہونے باعث اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔شہری کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے برقع پہن کر سفر کیا۔