سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاگیس کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار
گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میںانڈسٹریل ،ْ کمرشل سیکٹر سمیت کاروبار ،ْ تجارت اور صنعتی ترقی کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ،فواداسحٰق
جمعہ 16 فروری 2024 22:53
(جاری ہے)
انہوں نیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ گیس ،ْ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی جو کہ صنعتوں کیلئے خام مال کے طور پر استعمال کی جاتی ہے ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے صنعتی پیداواری لاگت میں اضافہ کے نتیجہ میں غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
انہوں نے نگران حکومت کی جانب سے اس عمل کو ملکی معیشت کیلئے بدترین قرار دیا اور حکومت سے فیصلہ پر نظرثانی کرکے قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری طبقہ بے شمار مشکلات سے دوچار ہے اب گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے ان کے مسائل و مشکلات میں مزیداضافہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات اورچند ماہ بعد دوبارہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے کاروباری طبقہ سمیت عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںاضافہ ہوگا جس سے غریب عوام شدید متاثر ہوگی۔ سرحدچیمبر کے صدر فواد اسحق نے حکومت کی جانب سے صنعتوں اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشر بھی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ قدرتی گیس خیبر پختونخوا میں سرپلس پیدا ہوتی ہے اور اس صوبہ کا آئینی حق ہے کہ وہ پہلے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی ،ْ خوشحالی اور معیشت کے استحکام اور عوام کے وسیع تر مفاد میں گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.