پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا73واں یوم پیدائش 19 فروری کومنایا جائیگا

ہفتہ 17 فروری 2024 12:55

پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا73واں یوم پیدائش 19 فروری کومنایا جائیگا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 73واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایاجائے گا،ا س سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔