انس دلشاد ،زوہیب خان ،ایمن فاطمہ اور وشانوی سندھ رینکنگ بوائز اینڈ گرلز اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 18 فروری 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) انس دلشاد اور زوہیب خان نے ساتویں سندھ رینکنگ بوائز اینڈ گرلز اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19کے فائنل میں جگہ بنالی ، ایمن فاطمہ اور وشانوی بھی گرلز کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔پی ایس ایف جہانگیر خان سکوائش کمپلیکس پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پرسندھ سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنل میچز کھیلے گئے ۔

سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عامر سے ملنے والے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19کے سیمی فائنلز میں انس دلشاد نے عبدالباسط کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی ،ان کی کامیابی کا سکور12-10،11-6اور11-6تھا ۔دوسرے سیمی فائنل میں زوہیب خان نے عدنان زمان کے خلاف پہلا سیٹ 11-3سے جیت لیا تھا تاہم عدنان زمان ریٹائر ہرٹ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر11کے پہلے سیمی فائنل میں ایمن فاطمہ نے فرح عزیز کو 11-0، 11-6 اور1-4سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وشانوی نے دعا خان کو 11-9، 11-3 اور 11-7سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

بوائز انڈر15کے پہلے سیمی فائنل میں زاہد علی نے راحیل کو 9-11،11-6،11-7اور12-10سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حارث خان نے ساحل کشور کو 11-2،11-3اور11-2سے ہرا کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنالی ۔بوائز انڈر9کے پہلے سیمی فائنل میں فیض خان نے ایم مرسل کو 11-0، 11-3 اور 11-4سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایم بن نسیم نے ابا ن خان کو 11-9، 11-2 اور 11-8 سے قابو کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔