/ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ملک کی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل حیدر آباد

اتوار 18 فروری 2024 20:20

0 حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے رہنما او رمیڈیا کوآرڈنیٹر پیر یاسر ہاؤس شاہد خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ملک کی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ائندہ انے والے دنوں میں قوم کو بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کہ سربراہ پیر صاحب پگارا کا دھرنے کے شرکا سے خطاب جس میں انہوں نے کرپٹ اور دھاندلی زدہ سیاست دانوں کو آئینہ دکھایا اور حق سچ کی بات کی انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ سیاست دانوں نے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی کمزور کر دیا اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے یہ سب کا سب کرپٹ ٹولہ باریاں لے کر ملک کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ہیں یہ بھول جاتے ہیں کہ جن لوگوں نے انہیں ایوانوں تک پہنچایا ہے ان کے یہ مقروض ہیں اس ملک میں جو مہنگائی کا طوفان برپا ہے یہ سب ان کرپٹ سیاست دانوں کا کیا دھرا ہے اگر اج ان سے جان نہیں چھڑائی گئی تو یہ ملک بدترین حالت میں چلا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ 16 فروری بروز جمعہ کا جلسہ جس میں عوام کا سمندر ابھر ایا اور پیر صاحب پگارا کی قیادت میں سب ایک ہیں جو چاہتے ہیں ملک میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ادارے مضبوط ہوں ملک کی معیشت ٹریک پر ائے اور عوام خوشحال زندگی گزاریں جس کے لیے ان کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔