مشرقی افغان ،گائوں پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک

پیر 19 فروری 2024 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) مشرقی افغان صوبے نورستان میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 افراد تودے تلے دب گئے۔ایک صوبائی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے ،نورستان میں بارش اور برفباری سے برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 30 افراد تودے تلے دب گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی سربراہ برائے اطلاعات و ثقافت جمیل اللہ ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ علاقے میں اب بھی برف باری ہو رہی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اتوار کی رات نورستان کی وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے پر برفانی تودہ گر گیا، جس نے گھروں کو بھاری برف اور ملبے سے ڈھانپ لیا ہے ۔ہاشمی نے مزید بتایا کہ تودہ گرنے سے تقریباً 20 مکانات تباہ ہوئے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے ۔