شدید برفباری :لوراری ٹنل کو فعال کرنے کیلئے پاک فوج پہنچ گئی،148 مسافر محفوظ مقام پر منتقل

پیر 19 فروری 2024 18:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری ، لواری ٹنل اور بند سڑکوں فعال کرنے کیلئے پاک فوج اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں،رپورٹ کے مطابق شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل کی طرف جانے والی مین سڑک بند ہو گئی، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے فوری اقدامات کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دِیا ہے،۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے پھنسے ہوئے 148 مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا،۔ بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے،۔ پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل پر بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، شدید برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے چترال کی جانب ٹریفک کو روک دیا، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے مسافروں کو خوراک اور کمبل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :