خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

ْصوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوئے ، پی ٹی ایم اے رپورٹ

پیر 19 فروری 2024 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوئے ، پی ٹی ایم اے رپورٹ صوبہ بھر میں مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔بارشوں اور ڑالہ باری سے 4 گھروں کو جزوی جبکہ2 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ۔متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصربرف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 15اور 17 فروری کو مراسلے جاری کئے تھے۔