بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کامشورہ

منگل 20 فروری 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آبپاشی کے دوران اس بات کاسختی سے خیال رکھا جائے کہ پانی پٹڑیوں پر نہ چڑھنے پائے اور بیج تک صرف پانی کی نمی پہنچے تاکہ زمین میں کرنڈ پیداہونے سے بیج کا اگاؤ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر ایسا ہواتو بیج کا اگاؤ پیدوار کو بری طرح متاثر کرسکتاہے نیز بوائی کے بعد بھی ہفتہ وار آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے خاص کر جب فصل پھول اور پھل دینا شروع کرے تو اس وقت آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرناچاہیے اور فصل کو ہر چوتھے دن پانی دیتے رہناچاہیے تاہم بارش کی صورت میں آبپاشی کے وقفہ میں مناسب ردو بدل کیاجاسکتاہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل کی کاشت کے وقت بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 20سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی بجائی کیلئے اچھے اگاؤ والا 10 سے 12 کلو گرام جبکہ بیج کی فصل کیلئے6کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی قسم سبز پری مشہور اور سفارش کردہ قسم ہے جو فروری اور مارچ میں کاشت ہونے کی صورت میں اگست اور ستمبر تک بھر پور پھل دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :