ہاکی ٹیم کے سابق مینجرومیڈیکل آفیسربریگیڈیئر (ر ) ڈاکٹرمحمد یوسف بیگ ڈی ایچ اے راولپنڈی میں سپرد خاک

بدھ 21 فروری 2024 13:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مینجر و میڈیکل آفیسر بریگیڈیئر (ر )ڈاکٹر محمد یوسف بیگ انتقال کرگئے،انکو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں گذشتہ روز ڈی ایچ اے فیز2راولپنڈی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی سمیت پاکستان ہاکی کے حلقوں کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

ڈاکٹر بریگیڈیئر( )ر یوسف بیگ نے پاک فوج میں میڈیکل کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دی،پاکستان ہاکی میں بطور میڈیکل آفیسر اور مینیجر کے عہدہ پر بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے والے بریگیڈیئر ر یوسف بیگ کو ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے علاج کی خاطر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اوپن ہارٹ سرجری کے مرحلہ میں وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان آفرین کے سپرد کردی،مرحوم کو گذشتہ روز سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،بریگیڈیئر (ر) محمد یوسف بیگ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی، میجر جنرل ر طارق حلیم سوری، نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی، سیدہ شہلا رضا، سید حیدر حسین، اولمپیئن خواجہ ذکاالدین، اولمپین ڈاکٹر طارق عزیز، اولمپیئن خالد محمود، بریگیڈیئر (ر )مسرت اللہ خان، کرنل (ر) محمد سعید، اولمپیئن شہناز شیخ، اولمپیئن افتخار سید، اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن اختر رسول، اولمپیئن سمیع اللہ خان، اقبال بالی انٹرنیشنل، اولمپیئن قمر ضیا، اولمپیئن رائوسلیم ناظم،اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن ایاز محمود، رانا محمد شفیق انٹرنیشنل، اولمپیئن توقیر ڈار، قاسم خان انٹرنیشنل، اولمپیئن وسیم فیروز، اولمپیئن مصدق حسین، ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، اولمپیئن خواجہ محمد جنید، اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن دانش کلیم، اولمپیئن احمد عالم، اولمپیئن محمد سرور، نعیم احمد انٹرنیشنل، راجہ شجاع اقبال، اعجاز احمد انٹرنیشنل، شاہد اقبال راجہ، قمر رضا اٹرنیشنل، ایم خالد جونیئر انٹرنیشنل، اولمپیئن وسیم احمد، اسد قریشی انٹرنیشنل، اولمپیئن محمد ثقلین، زاہد افضل انٹنیشنل، اعجاز عمران انٹرنیشنل اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن مدثر علی خان، اولمپیئن سلمان اکبر، اولمپیئن شکیل عباسی، اولمپیئن دلاور حسین، عامر سلیم انٹرنیشنل، انعام الرحمن انٹرنیشنل، اولمپین حسیم خان، عمران بٹ انٹرنیشنل، اولمپین عباس حیدر، اولمپین محمد زبیر ، اولمپین محمد جاوید، اولمپیئن طارق عزیز، ایگزیکٹو سیکرٹری پی ایچ ایف علی عباس، ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ایمپائر عاطف ملک، ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ایمپائر یاسر خورشید، ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل ضیاالدین خان برکی، انٹرنیشنل گول کیپر قدیر بشیر ڈی ایس پی، طاہر شریف گجر، مبشر چوہدری، ملک اکبر ایڈووکیٹ، ہارون بٹ، حافظ ارشد ، طارق بٹ، رانا زبیر انٹرنیشنل سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے اپنے تعزیتی پیغامات میں گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔