ھ*چوہدری احمد جواد ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا کیلئے کنوینر مقرر

بدھ 21 فروری 2024 20:40

ں پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے زرعی شعبے میں وسیع تجربے کے پیش نظر چوہدری احمد جواد کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا سال 2024-25 کے لئے کنوینر مقرر کردیا۔اس حوالے سے ان کا باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ان سے پہلے چوہدری محمد ذکاء اشرف اس منصب پر فائز تھے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی احمد جواد کی قیادت میں ٹھوس سفارشات فیڈریشن کو زرعی شعبے کے مسائل کو حکومت کے سامنے حل کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔تقرری پر انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کے سلسلے میں پاکستان کو زراعت کے شعبے میں تقریباً پانچ فیصد مسلسل سالانہ ترقی کی ضرورت ہے اور ایف پی سی سی آئی کو امید ہے کہ آنے والی حکومت وفاقی بجٹ میں زراعت کے مسائل کو واضح طور پر حل کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان عمودی اور افقی دونوں طریقوں کو ملا کر تقریباً 22 ملین ایکڑ زمین کو قابل کاشت لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے زراعت کے سربراہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ زراعت کے شعبے کو صرف غریبوں کے لیے خوراک فراہم کرنے والے کے طور پر دیکھنے کے بجائے، ہمیں اس کو ایک انجن کے طور پر دیکھنا چاہیے جو اگلی چند دہائیوں تک معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ لیکن یہ صرف اس صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب ہم اس شعبے کے بارے میں سب سے زیادہ عام اور ناجائز تصورات کو توڑ کر اس پر قابو پا سکیں۔