وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 21 فروری 2024 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) نگران وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق بڑے فیصلے کر لیے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 35افراد کے نام ای سی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔30افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی، 4افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی، 26افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیئے گئے۔