روس نے 6 افریقی ممالک کو 2 لاکھ ٹن امدادی اناج بھیج دیا

جمعرات 22 فروری 2024 13:21

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) روس نے 6 افریقی ممالک کو 2 لاکھ ٹن امدادی اناج بھیج دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خوراک کا کہنا تھا کہ روس نے 6 افریقی ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اناج بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک نے کہا کہ اناج کا وعدہ گزشتہ جولائی میں روسی وزیرِ اعظم نے کیا تھا۔روس کی جانب سے برکینا فاسو، مالی، اریٹیریا اور زمبابوے کو 25، 25 ہزار ٹن جبکہ سیٹرل افریقن ری پبلک اور صومالیہ کو 50، 50 ہزار ٹن اناج بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :