سابق وزیر اعلیٰ گلگت خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

جمعرات 22 فروری 2024 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) سول جج راؤاعجاز احمد کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعلیٰ گلگت خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران خالد خورشید کے وکیل عدالت پیش نہ ہوسکے جبکہ معاون وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ سینئرکونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے سماعت3 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔